لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں، انہیں عوام کےووٹ چوری کرکےمسلط کیاگیا، پی ٹی آئی کو موٹرویز اور ائیرپورٹس گروی رکھنے کااختیار کس نے دیا۔
اسلام آباد میں میڈٖیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ لاہور دھماکے پر دکھ ہوا، قیمتی جانوں کےضیاع پرلواحقین سے اظہار ہمدردی اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ وزیراعظم کےخواتین سےمتعلق بیان پرافسوس ہوا،یہ بیان مجرمانہ سوچ کاعکاس ہے۔ موٹروے زیادتی کیس کیااس لئےہواکہ خاتون نےغلط کپڑے پہنےہوئےتھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایٹمی پروگرام کےکسٹوڈین نہیں، 22 کروڑ عوام ہیں۔ نوازشریف پاکستان کوایٹمی پروگرام دینےکی سزاآج تک بھگت رہےہیں، ذوالفقار علی بھٹو شہیدہوگئےانکی ایٹمی پروگرام کیلئےبڑی قربانیاں ہیں۔ نوازشریف کےبنائےہوئےعوامی منصوبوں کوآج گروی رکھاجارہاہے، جب آپ پاکستان کی ترقی میں ایک اینٹ میں اضافہ نہیں کرسکتےتوکس نے حق دیاقومی اثاثوں کوگروی رکھیں۔
مریم نواز نے وزیراعظم کو پیشکش کی کہ مجھےگارنٹی دیں نوازشریف کی واپسی پر انکی زندگی کوخطرہ نہیں ہوگا، میں انہیں شام کی فلائٹ سے بلواتی ہوں۔