آئی ایس پی آر نے پاکستان میں شارٹ فلم کو نئی جہت بخشی: فواد چودھری

Published On 26 June,2021 04:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے پاکستان میں شارٹ فلم کو نئی جہت بخشی۔

نیشنل امیچیور شارٹ فلم فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے ماضی میں جس طرح جنگیں لڑیں ان کو صحیح طرح بیان نہیں کیا گیا، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیاں کا ذکر ایسا نہیں جیسا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگست میں پی ٹی آئی حکومت کو تین سال پورے ہو جائیں گے، 14 اگست کو پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان سمیت سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کو تبدیل کریں گے، ان کو ڈیجیٹلائزڈ کریںگے، ماڈرن ریڈیو لیکر آئیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ریاستوں کے پاس رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے میڈیا اہم ذریعہ ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان میں شارٹ فلم کو نئی جہت بخشی، میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے، کراچی میں فلم سکول بنا رہے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے سینما کاروبار خسارے میں چلا گیا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنے گا۔
 

Advertisement