لاہور: (دنیا نیوز) نابینا افراد نے ملازمتوں کیلئے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے سندھ اسمبلی میں جانے کی کوشش کی، مگر ناکامی پر نابینا افراد نے سندھ اسمبلی کے گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔
نابینا مظاہرین اندرون سندھ کے مختلف شہروں سے آئے ہیں۔ مظاہرین نے 5 فیصد معذور کوٹہ کے تحت ملازمتیں دینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے نابینا افراد کو سندھ اسمبلی کے گیٹ پر روک دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈی سی ساوتھ کی جانب سے مطالبات کے حوالے سے لولی پوپ دیا گیا، جب تک وزیر اعلی سندھ نہیں آئیں گے احتجاج جاری رہے گا۔