آزاد کشمیر: پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپس میں ہزاروں مریضوں کا مفت طبی معائنہ، ادویات فراہم کی گئیں

Published On 04 July,2021 12:36 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کی جانب سے آزاد کشمیر میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا، ہزاروں مریضوں کا مفت طبی معائنہ، سرجری اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

پاک بحریہ کی جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں بشمول چلہ بانڈی، چِکار اور کنڈل شاھی میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں لگائے گئے میڈیکل کیمپس کا مقصد بیماریوں کی وجوہات اوراحتیاطی تدابیرسے آگاہی تھا جبکہ میڈیکل کیمپس میں کورونا سے بچاوکے بارے میں آ گاہی بھی دی گئی، ہزاروں مریضوں کا مفت طبی معائنہ، سرجری اورادویات فراہم کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کشمیریوں کی جانب سے پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپس اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا گیا ہے جبکہ پاک بحریہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیریوں کی بہبود کے لئے بھی سرگرم ہے۔
 

Advertisement