کورونا کے وار جاری، تیسری لہر مزید 17 جانیں لے گئی، 1517 مریضوں کا اضافہ

Published On 07 July,2021 08:18 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 469 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 7 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 180، سندھ میں 3 لاکھ 42 ہزار 228، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 727، بلوچستان میں 27 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 574، اسلام آباد میں 83 ہزار 155 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 641 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 61 ہزار 926 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 287 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 9 ہزار 525 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 941 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 469 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 791، سندھ میں 5 ہزار 536، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 346، اسلام آباد میں 781، بلوچستان میں 315، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 589 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement