محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی

Published On 24 July,2021 10:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں بھی بارش کی توقع ہے۔

سندھ میں میرپور خاص، مٹھی، تھرپارکر اور دیگرعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement