پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہو گا: ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کا آغاز

Published On 26 July,2021 04:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور اہم شرط پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے، ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز ز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا، پاکستان پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہوگا، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اِن لینڈ ریونیو گروپ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کرے گا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز رجسٹرڈ کرلیے ہیں، رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائینہ کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز کو مشکوک سرمائے سے آگاہی دی جائے گی، پراپرٹی ڈیلرز سے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوںگے، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔
 

Advertisement