لاہور: (دنیا نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبد الرحمان نے کیس کی سماعت کی۔ گرفتار ایم پی اے نذیر چوہان کو ایف آئی اے حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔ ایف آئی اے نے نذیر چوہان کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ وکیل ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے 31 جولائی کو ملزم کو دوبارہ پیش کرے۔