محکمہ موسمیات کی آج اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Published On 30 July,2021 10:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد، لاہور اورپنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے اسلام آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 

Advertisement