عثمان بزدار کی عیدالاضحی پر پنجاب میں صفائی کے انتظامات پر اداروں کو شاباش

Published On 24 July,2021 01:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے انتظامات پر متعلقہ اداروں کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے بہترین انتظامات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا پنجاب کیلئے سب نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انتظامیہ نے جذبے، جانفشانی اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے پر متعلقہ ادارو ں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صفائی کے انتظامات اور ماحول کو صاف رکھنے کیلئے پوری ٹیم نے متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیئے، شہروں میں اگرچہ صفائی کے انتظامات اچھے رہے لیکن ان میں بہت بہتری کی گنجائش ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی عید الاضحٰی پر کارکردگی کی عوام الناس بھی معترف ہوگئی۔  صاف پنجاب شاباش بزدار  ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

شہریوں کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات پر عثمان بزدار اور ان کی ٹیم کی تعریف کی گئی۔ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے شہریوں نے اپنے علاقے کی صفائی کی صورتحال کے حوالے سے رائے کا بھی اظہار کیا۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز، واسا، بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کی تعریف میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو سالوں کی طرح اس سال بھی پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں میں عید الاضحٰی کےموقع پر ہماری ٹیم کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے۔

Advertisement