حکومت ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے: گورنر پنجاب

Published On 30 July,2021 11:16 am

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے، سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کریں۔

گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزار ی کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال اور پارلیمانی پرفارمنس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان بلا تفر یق احتساب کے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاسی مخالفین ملکی ترقی کو بریک لگانے کیلئے انتشار پیدا کر نا چاہتے ہیں، کرپشن کا خاتمہ، بلاتفریق شفاف احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہے، پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت، حکومت اداروں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے، عمران خان بطور وزیراعظم آئینی مدت کا آخری دن بھی مکمل کریں گے، حکومت ہر شعبے میں شفافیات اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔

ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری نے کہا کہ عوام اپوزیشن نہیں حکومتی بیانہ کے ساتھ کھڑی ہے، پہلی بار حکومت اداروں میں اصلاحات لا رہی ہے۔

 

Advertisement