اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاف کر دیا۔ شہزاد اکبر نے سٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کر دیا۔
معاون خصوصی شہزاد اکبر نے معافی نامے میں کہا کہ نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔ دونوں کے درمیان صلح میں فیاض چوہان نے کردار ادا کیا۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان نے دوبارہ سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی، جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا گیا، مدعی سے صلح ہوچکی، عدلات سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔