یوم آزادی کی مناسبت سے بی آر ٹی بس کو سبز ہلالی پرچم سے سجا دیا گیا

Published On 13 August,2021 10:37 am

پشاور: (دنیا نیوز) ٹرانس پشاور نے یوم آزادی کی مناسبت سے بی آر ٹی بس سجا دی، سبز ہلالی پرچم سے سجی بس خصوصی طور پر جشن آزادی کے لیے تیار کی گئی ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر جہاں شہری وطن سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں تو وہیں پشاور بی آر ٹی بس کو بھی سجا دیا گیا ہے، سبز ہلالی پرچم سے سجی بس میں شہری سفر بھی کرسکیں گے۔

بی آر ٹی بس پر بیرونی سائیڈوں پر قومی پرچم بنایا گیا ہے جبکہ اندر بھی سٹیکر لگائے گئے ہیں۔ ٹرانس پشاور حکام کے مطابق وطن سے محبت کے جذبے کے تحت بی آر ٹی بس کو سجایا گیا ہے۔

شہریوں نے بھی یوم آزادی کے لیے بی آر ٹی بس کی سجاوٹ پر خوشی کا اظہار کیا۔ یوم آزادی کی مناسبت سے سجائی گئی بس مین روٹ پر چلے گی جس میں شہری سفر بھی کرسکیں گے۔
 

Advertisement