پی پی کا زرداری، بلاول کی زیر صدارت اجلاس، خارجہ پالیسی پر تحفظات کا اظہار

Published On 16 August,2021 09:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے بعد پیپلزپارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے صدارت کی۔ اراکین نے خارجہ پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

بلاول ہاوس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور مستقبل میں اسکے پاکستان پر اثرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فریال تالپور،شیری رحمان،نیئربخاری،فرحت اللہ بابر،راجہ پرویزاشرف وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ،قائم علی شاہ،شازیہ مری،نوید قمر ،رحمان ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے افغانستان پالیسی پر تحفظات کا اظہارکیا۔

اراکین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی خارجہ پالیسی درست سمت پر نہیں ہے۔ افغانستان صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کی تجویز پر بھی مشاورت کی گئی۔

رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو خود اپنی حفاظت کرنا ہوگی۔۔