سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

Published On 17 August,2021 11:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگرد گرفتار کر لئے۔

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو جلو پنڈ میں آپریشن کر کے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں میں عبدالمنان اور عمران اختر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، پریما کارڈ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement