لاہور: (دنیا نیوز) رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کا معاملہ، لاہو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا۔ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری موقع پر دورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کے خلاف فوری کاروائی ہوگی، پچھلے دنوں سمیع اللہ کے مجسمے کی بھی بے حرمتی کی گئی، یہ بیمار ذہنیت کی علامات ہیں، ایسے اقدام سے پاکستان کے تشخیص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے، پولیس ایسے ملزموں کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔