خیبرپختونخوا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

Published On 20 August,2021 10:45 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شہریوں سے دھوکہ دہی کے زریعے رقم ہتھیانے میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلا دیا۔ حکام کے مطابق سلی کون تھمبز کے زریعے فراڈ کیا جا رہا ہے۔

الفاظ کے ہپر پھیر اور سبز باغ دکھا کر زندگی بھر کی جمع پونجی ہتھیانے والوں کے خلاف شہریوں نے بھی ٹھوس حکمت عملی ترتیب دینے کا مطالبہ کر دیا۔ حکام کے مطابق سادہ لوح شہریوں سے دھوکے کے زریعے رقم ہتھیانے میں مختلف گروہ ملوث ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔

جدید دور میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے جہاں بہت سی آسانیاں پیدا ہوئیں ہیں تو وہیں مسائل بھی بڑھ رہے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
 

Advertisement