سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ سوپور میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غاصب فوج نے سو پور کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو شہید کیا، بھارتی فوج نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ بھارتی انتظامیہ نے بڈگام اور بارہ مولہ کے درمیان ٹرین سروس بھی بند کر دی۔