کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں سولہ جولائی سے بند تعلیمی ادارے کھل گئے، 100 فیصد ویکسی نیٹڈ اسٹاف والے اسکولوں کو پچاس فیصد حاضری کی شرط کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے سو فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف والے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع کر دیا ہے۔ اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلبا کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ والدین کو بھی ویکسینیشن کروا کر کارڈ اسکول میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رواں سال صرف 22 دن ہی اسکول کھل سکے، کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر 16 جولائی کو تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اسکولوں میں رینڈم پی سی آر ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ اسکولوں کو انسداد کورونا ایس او پیز ہر عمل لازمی کرنا ہوگا۔