اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن (تیسری ترمیم) آرڈیننس ، 2021ء پر دستخط کر دیے۔ آرڈیننس کی مدد سے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 72 میں ترمیم کی گئی۔ آرڑیننس کے مطابق منتخب اراکین کو اجلاس کی پہلی نشست کے 60 دن کے اندر حلف اٹھانا ہوگا،آرڈیننس کے اطلاق کے 40 دن کے اندر حلف اٹھانا ہوگا،سینیٹ ، اسمبلی یا مقامی حکومت کیلئے منتخب اراکین کی نشست وقت پر حلف نہ اٹھانے کی صورت میں خالی ہو جائے گی،
صدر عارف علوی نے پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل (ترمیمی) آرڈیننس 2021 ء بھی جاری کر دیا۔پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل ، ایکٹ 2007 ء کے سیکشن 16 میں ترمیم کی گئی۔
کونسل کو ادارے کی بہتر کارکردگی اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ملازمین کی تعیناتی کا اختیار ہوگا، کونسل کو کنٹریکٹ پر مشیر اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔
صدر نے محمد سعید اللہ کی ڈیپوٹیشن پر احتساب عدالت، راولپنڈی کے جج کے طور پر تعیناتی کی سمری بھی منظور کر لی۔ صدر نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے گریڈ 20 کے افسر، خواجہ شوکت حسین ، کے خلاف سول سرونٹ (ای اینڈ ڈی ) رولز ، 2020ء کے تحت کاروائی کرنے کی سمری کی بھی منظوری دے دی۔
عارف علوی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل II- ، کوئٹہ نذر محمد ، کا استعفیٰ منظور۔کر لی۔