پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے: اسد عمر نے خبردار کر دیا

Published On 02 September,2021 05:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کرتےہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر عالمی سطح کی طرح پاکستان میں بھی بھارتی ڈیلٹاویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، ہسپتال اور انتہائی نگہداشت کےمریضوں کی تعداد کووڈ کے آغاز سےسب سے زیادہ ہے۔ مریضوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے کےامکانات بڑھ رہےہیں، برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگائیں۔

دوسری طرف کورونا سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 978 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 103 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 96 ہزار 326، سندھ میں 4 لاکھ 33 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10، بلوچستان میں 32 ہزار 282، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 952، اسلام آباد میں 99 ہزار 910 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 282 کیسز رپورٹ ہوئے۔


ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 71 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 651 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 48 ہزار 872 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 717 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 89 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 978 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 959، سندھ میں 6 ہزار 924، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 15، اسلام آباد میں 866، بلوچستان میں 339، گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 702 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement