اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں 15 لاکھ سے زائد افرد کو ویکسین لگائی گئی، عوام اسی جذبے کو برقرار رکھیں۔
سربراہ این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) و وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگست کے آخر تک 24 شہروں کی 40 فیصد آبادی کا ہدف مقرر کیا تھا، ان 24 بڑے شہروں میں سے 20 نے ہدف پورا کیا، حیدرآباد، مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ نے ہدف پورا نہیں کیا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر اہل آبادی کے 35 فیصد کو کم از کم ایک خوراک ملی ہے، اسلام آباد میں 69 فیصد، آزاد کشمیر میں 51 فیصد، گلگت بلتستان میں 39 فیصد، پنجاب میں 37 فیصد، خیبر پختونخوا میں 35 فیصد، سندھ میں 32 فیصد اور بلوچستان میں 12 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی گئی ہے۔