کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، پشاورکے وارڈ ٹو میں 5 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے

Published On 10 September,2021 11:17 am

پشاور: (دنیا نیوز) کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے لیے پشاور کے وارڈ ٹو میں 5 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے استعمال کرینگے، 6 امیدوار مدمقابل ہیں۔ شہری کہتے ہیں امیدوار کامیابی کے بعد علاقے کے مسائل بھول جاتے ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے 12 ستمبر کو ہونیوالے الیکشن کے لیے پشاور کے وارڈ دو میں گہما گہمی اور تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، علاقے میں 6 امیدوار مدمقابل ہیں لیکن اصل مقابلہ پانچ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان ہو گا۔

وارڈ 2 میں تحریک انصاف کے علاؤالدین، پیپلز پارٹی کے نعیم بخش،مسلم لیگ ن کے محمد علی، اے این پی کے ابرار احمد ، جماعت اسلامی کے وسیم بخش، ایک آزاد امیدواربھی قسمت آزمائی کرینگے۔

وارڈ دو میں 5 ہزار440 ووٹرزاپنا حق رائے دہی استمال کرینگے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 3ہزار جبکہ خواتین ووٹرز 2 ہزار 440 ہے، ووٹرزبھی امیدواروں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے پرامید ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں مہم سمیت پارٹی کیمپ آفس بھی قائم کئے ہیں۔
 

Advertisement