سانحہ ماڈل ٹاؤن: نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواست پر 7 رکنی نیا لارجر بینچ تشکیل

Published On 11 September,2021 02:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف نیا لارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ 14 ستمبر سے درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کریں گے۔ لارجر بینچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شہباز رضوی، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

انسپکٹر رضوان قادر سمیت دیگر نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات ہوچکی، چالان بھی جمع ہوچکا ہے، اب نئی جے آئی ٹی تشکیل نہیں دی جاسکتی۔ جس پر لارجر بینچ نے نئی جے آئی ٹی کو تحقیقات سے روک دیا۔
 

Advertisement