دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھیں گے: شیخ رشید احمد

Published On 15 September,2021 06:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی آپریشن ہوا۔

ٹویٹر پر شیخ رشید نے دوران آپریشن پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وطن کی خاطرجان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے، دہشت گردوں کےخلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔