طالبان امریکا کیساتھ امن میں شراکت دار بن سکتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

Published On 24 September,2021 03:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ کابل میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکام سے مل کر کام کرنا ہوگا، طالبان امریکا کیساتھ امن میں شراکت دار بن سکتے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے امریکی ہفتہ روزہ میگزین نیوز ویک کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں عبوری دور مشکل ہے لیکن طالبان کے مکمل کنٹرول سے امن کی امید ہے، افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دوسرے دہشتگرد گروپس کو غیر موثر کرنے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا، امریکا اور خطے کی طاقتوں کے درمیان تعاون ہی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔

 عمران خان نے مزید کہا کہ پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، سی پیک کی وجہ سے تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کے امکانات بڑھ رہے ہیں، طالبان نے سی پیک منصوبوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کی ناکامیوں سے افغانستان کو انسانی بحران کا سامنا ہے، افغانستان میں استحکام اور انسانی بحران کے خاتمے کے لیے اس کی مدد کرنا ہوگی۔

 

Advertisement