غریب آدمی کرائے کی بجائے قسطیں دیکر اپنے گھر کا مالک بن سکے گا: وزیراعظم

Published On 24 September,2021 04:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریب آدمی اب کرائے کی بجائے قسطیں دے کر اپنے گھر کا مالک بن سکے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے چیئر مین نیا پاکستان اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے ملک میں کم قیمت رہائش کی فراہمی کیلئے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مارٹگیج فنانسنگ کیلئے سٹیٹ بنک نے 69 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کم قیمت رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اعظم. حکومت نے ملک میں پہلی دفعہ مارٹگیج فنانسنگ کو متعارف کرایا، غریب آدمی اب کرائے کی بجائے گھر کی اقساط دے کر اپنے گھر کا مالک بن سکے گا۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران ساحلی علاقوں پر سیاحت کے فروغ کیلئے پروگرام اور ترقیاتی منصوبوں، معدنی شعبے میں وفاقی حکومت کی طرف سے معدنی ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو کی گئی۔

Advertisement