کراچی: (دنیا نیوز)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں کراچی کوسٹل زون منصوبے کو شامل کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ منصوبے سے کراچی دنیا کے سر فہرست بندرگاہوں میں شامل ہو گا۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کراچی کیلئے بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ شروع کردیا ہے، کراچی کوسٹل کمپری ہنسیو ڈویلپمنٹ زون کو سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے سی سی ڈی زیڈ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، اسلام آباد اور بیجنگ میں اقتصادی راہداری پر 10 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا۔ منصوبہ کراچی کو انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر زون فراہم کرے گا، منصوبے سے کراچی دنیا کے سر فہرست بندرگاہوں میں شامل ہوگا۔ منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری پر بنایا جائے گا۔
THE GAME CHANGER!#KCCDZ#CPEC#KarachiPort #Pakistan pic.twitter.com/MzMjyiwD4k
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) September 25, 2021
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبے کی متوقع سرمایہ کاری تقریبا 3.5 ارب ڈالر ہے، منصوبہ 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی آبادکاری بھی فراہم کرے گا، کے سی سی ڈی زیڈ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بہت فائدے مند ثابت ہوگا، منصوبہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ترقی اور صنعتی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا۔