فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی جانب سے اپنے فائنل تھیسز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبا اور اساتذہ سمیت صنعتکاروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کے طلباء و طالبات نے تھیسز میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین کام کیلئے ضروری ہے کہ آئیڈیاز بھی بہترین ہوں۔
ٹیکسائل ڈیزائننگ کا یہ کام اس شعبے کے روشن مستقبل کا ضامن بھی ہے اور طلبہ کی اس شعبے میں مہارت اس بات کی نشاندہی بھی کرتی ہے کہ پاکستان کی نئی نسل اس شعبہ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد بھی طلباء و طالبات کو مستقل میں کامیاب بنانے کیلئے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔
نمائش میں طلباء و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف تہذیبوں اور دور جدید کے نقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کئے گئے۔ جدید ملبوسات، جوتوں، صوفہ سیٹ، سمیت دیگر ماڈلز کی نمائش کی، جنہیں دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔