فیصل آباد میں محلہ گوکھووال میں راجہ پارک انتظامی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا

Published On 14 September,2021 10:49 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں محلہ گوکھووال میں راجہ پارک انتظامی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا۔ بااثر قبضہ مافیا نے پارک کی سرکاری اراضی پر قبضہ بھی جما رکھا ہے۔

فیصل آباد کے علاقے ملت روڈ د سے ملحقہ محلہ گوکھووال میں واقع راجہ پارک کچرا اسٹینڈ اور غلاظت کے ڈھیروں میں تبدیل ہوگیا۔ پی ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ نے پارک سے منہ موڑا تو پارک کی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے پنجے جمالئے۔

پارک میں بااثر افراد نے قبضہ جماتے اسے جانوروں کے باڑے کا روپ دے رکھا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار حکام کو شکایات کا اندراج کروایا گیا لیکن بااثر قبضہ مافیا کے سامنے انتظامیہ بے بسی کی تصویر بنی دیکھائی دیتی ہے۔

معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حکام کی معمولی توجہ اور عملی اقدامات سے انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے صاف اور سرسبز و شاداب پارک میسر آسکتا ہے۔
 

Advertisement