فیصل آباد: (دنیا نیوز) لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلباء پر پولیس کے تشدد کے خلاف ہسپتالوں میں آوٹ ڈور سروس بند کر دیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف احتجاج پر لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبا پر پولیس کا تشدد ، فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز نے ردعمل میں ہسپتالوں میں آوٹ ڈور سروسز بند کردیں۔
ڈاکٹروں نےسول اور الائیڈ ہسپتال میں بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، احتجاج کی وجہ سے ہزاروں مریض چیک اپ اور ادویات سے محروم رہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا این ایل ای کا فیصلہ واپس نہ ہوا تو احتجاج میں شدت آئے گی۔ چیک اپ سے محروم بے بس شہریوں کا کہنا تھا ڈاکٹرآوٹ ڈور سروسز بند کرکے انہیں کس چیز کی سزا دے رہے ہیں۔