فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں سرکاری اسپتالوں میں ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین دینا بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ذیابیطس کے مریض دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
فیصل آباد میں لاکھوں شہری ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ شوگر کنٹرول رکھنے کے لئے انسولین کا استعمال ہوتا ہے، لیکن ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال فیصل آباد میں آوٹ ڈور مریضوں کو انسولین کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انسولین نہ ملنے سے وہ دل، گردوں اور دیگر خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ صورتحال کے برعکس فوکل پرسن سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق مریضوں کو انسولین دینے کا دعوی کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے قیمتوں میں بار باراضافے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ سے انسولین خریدنا اب ان کے بس کی بات نہیں، حکومت انسولین کی مفت فراہمی کے لئے اقدمات اٹھائے۔