گلگت: شاہراہ قراقرم پر مزدا نالے میں جاگرا، 5 افراد جاں بحق

Published On 28 September,2021 07:14 pm

گلگت: (دنیا نیوز) شاہراہ قراقرم پر مزدا نالے میں جاگرا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرم پر سلطان آباد کے قریب پیش آیا جہاں جوتل سے گلگت آنے والا مزدا موڑ کاٹتے ہوئے گہرے نالے میں جاگری۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جس میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کچھ افراد کے نالے میں گرکر لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
 

Advertisement