شگر: (دنیا نیوز) پہاڑوں کی سرزمین کی خواتین کو بھی کوہ پیمائی میں جوہر دکھانے کا موقع ملنے کی امید پیدا ہو گئی۔ آنجہانی کوہ پیما کے پی موہر کی فیملی نے شگر میں ماؤنٹین نیئرنگ سکول کھول دیا۔
اب شگر کی لڑکیاں پہاڑوں پر چڑھنے کی شوق پورا کرسکتی ہیں، موہر فیملی نے ان کی خواب کو شرمندہ تعبیر بخشنے کیلئے شگر میں لڑکیوں کو سکول کھول دیا ہے جہاں بچے اور بچیاں کوہ پیمائی سیکھ سکیں گے۔ وزیر سیاحت گلگت بلتستان نے سکول کا افتتاح کیا ۔ اس موقع جے پی موہر کی فیملی اور ملکی و غیر ملکی کوہ پیماؤں کی بڑی تعداد موجود تھے۔آنجہانی کوہ پیما جے پی نے دوران سرمائی ایکپیڈیشن ساتھیوں اور فیملی سے شگر میں کوہ پیمائی سکول کھولنے کا عزم کیا تھا جسے ان کی فیملی نے پورا کیا۔
سکول میں بچوں کوہ پیمائی کے مختلف گر اور ٹیکنیک سکھائیں گے جس کیلئے 6 چلی، 1 اٹالین اور 1 مصری ماہر کوہ پیما کے علاوہ ساجد سدپارہ سمیت 2 پاکستانی کوہ پیما بھی انسٹرکٹر کے فرائض انجام دینگے۔