لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ۔ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کو بھیجا گیا سوالنامہ سامنے آگیا۔
سوالنامے کے مطابق رمضان شوگر مل کے ملازمین کے اکاؤنٹس میں 2008 سے 2018 تک 25 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بزنس ٹرانزیکشن تھی یا فنانشل کرائم ؟ سوالنامے میں اپوزیشن لیڈر سے 20 سوال پوچھے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے شہباز شریف کو 8 اکتوبر تک بذریعہ فیکس یا ای میل جواب بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔