اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان واپس لانے کیلئے ریڈ نوٹس جاری کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انٹرپول کو حسین حقانی کی حوالگی کے حوالے سے لکھ دیا ہے۔
خیال رہے کہ حسین حقانی کے خلاف 2018ء میں اختیارات کا ناجائز استعمال کا کیس ہے۔ حسین حقانی پر 2 ملین ڈالرز کی خورد برد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں، ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔