لاہور: (دنیا نیوز) کینٹ کچہری لاہور نے وزیراعظم عمران خان کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے تین مجرموں کو 7، 7 سال کی قید سنا دی، عدالت نے تینوں کو 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رحمن الہی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان کے خلاف سزا سنائی. عدالت نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا. عدالت نے ملزمان کو 7 ، 7 سال کی قید سنا دی. عدالت نے مجرموں کو 45 ہزا روپے کا جرمانہ بھی کیا. مقدمہ میں ملزمان فہد، کاظم اور محمود شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرر کھا ہے۔عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا. عدالت نے مجرموں کو سزا سناتے ہوئے فائل کو ریکارڈ روم میں جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔