سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کر دی

Published On 04 October,2021 11:25 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نیب کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

 جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عمرعطا بندیال نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کا وفاقی وزیر کے خلاف کوئی ذاتی عناد تو نہیں ؟ درخواست گزار نے کہا کہ اُن کا ذاتی عناد نہیں بلکہ عوامی مفاد کیلئے کیس دائر کیا جبکہ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں خود کہا ہے کہ ان کی توہین نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کیسے کہہ دے کہ توہین عدالت ہوئی ہے؟۔

خیال رہے اپیل وفاقی وزیر کیخلاف انکوائری مکمل نہ کرنے پر دائر کی گئی۔ توہین عدالت کی درخواست وکیل احسن عابد نے دائر کی تھی۔

 

Advertisement