دادو: (دنیا نیوز) نوشہرو فیروز میں سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب بم دھماکے میں پٹری کا ڈھائی فٹ حصہ ٹوٹ گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق بم دھماکے سے چند منٹ قبل سر سید ایکسپریس وہاں سے گزری تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم ایک کلو گرام وزنی تھا، دھماکے کے باعث متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدوروفت 4 گھنٹے تک معطل رہی۔