معاشی ترقی سے متعلق ورلڈ بینک کا تخمینہ غیر حقیقی ہے:وزات خزانہ

Published On 08 October,2021 09:00 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز )پاکستانی معیشت پر عالمی بینک کی رپورٹ پر وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے بارے میں ورلڈ بینک کا تخمینہ غیر حقیقی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ عالمی بینک کا موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کا تخمینہ غلط ہے، موجودہ مالی سال پاکستان کی معیشت 5 فیصد شرح سے ترقی کرے گی جبکہ جولائی میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 2.3 فیصد بہتری آئی۔گنے، چاول، مکئی، کپاس کی فصل میں بہتری کا تخمینہ ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے قرار دیا گیا کہ مالی سال 2021 میں معاشی ترقی کی شرح 3.94 فیصد رہی جبکہ مالی سال 2022 میں معاشی ترقی کی شرح 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں شرح نمو 2.8 فیصد ہے، صنعت کے شعبے میں شرح نمو 3.6 فیصد ہے، خدمات کے شعبے میں شرح نمو 4.4 فیصد ہے،گندم کی پیداوار 2 کروڑ 75 لاکھ ٹن رہی جبکہ مکئی کی پیداوار 89 لاکھ ٹن رہی۔
 

Advertisement