عمر شریف کے مشن کو ہم جاری رکھیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

Published On 09 October,2021 06:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کامیڈین کنگ عمر شریف کے مشن کو ہم جاری رکھیں گے۔

مرحوم عمر شریف کے گھر پر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں، ان سے بہت پیاری یادیں وابستہ ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ اور ان کے مداحوں کو صبر دے۔ عمر شریف جیسے لوگ روزپیدا نہیں ہوتی۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کے پروگرام اور لوگوں کی خدمت کا ویژن آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کے تحت ہم کوشش کرتے ہیں کہ فیصلوں پر عمل کریں۔ وفاق کی کسی چیز پر ابھی کوئی بات نہیں کرسکتا ہوں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ ہر سال 15 اکتوبر یا اس کے بعد گندم ریلیز کرتی ہے۔ ہم 1970ء سے کئی بار حکومت میں آئے ہیں، معلوم ہے کہ حکومت کیسے چلتی ہے، مارچ اپریل میں گندم کی کٹائی ہوتی ہے۔ہم نے کہا تھا کہ ہماری ریکارڈ گندم ہوئی ہے، ہم پر گزشتہ بار بھی پریشر ڈالا گیا، ہم ان کے پریشر میں نہیں آئے تھے۔ آٹے کی قیمت ان کے کنٹرول میں نہیں آئے گی۔ یہ 6 ہزار 6 سو روپے سے زائد پر گندم امپورٹ کررہے ہیں، لاہور میں آٹا کراچی سے مہنگا ہے۔
 

Advertisement