لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان ای چالان نادہندہ نکلے، ان کے زیر استعمال گاڑی ای چالان نادہندہ ہونے پر سیف سٹی اتھارٹی نے تحویل میں لے لی۔
سیف سٹی اتھارٹی نے سات چالان جمع نہ ہونے پر فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کو روک لیا تھاجس پر وہ برہم ہو گئے۔ صوبائی وزیر نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا، آئی جی کے احکامات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ نصب کی گئی تھی۔