اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا,عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا
سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گا،جسٹس مظہر عالم میاں خیل دو رکنی بنچ کا حصہ ہونگے۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور شہدا کے لواحقین سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔