اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمیں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد پر فخر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے معروف قانون دان ابو زر سلمان خان نیازی کے ٹویٹ کا حوالہ بھی دیا۔
ابوزر سلمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایک ماہ میں کرک میں ہندو مندر نذر آتش کا معاملہ حل کیا، چیف جسٹس نے ملوث ملزمان سے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کی وصولی کا حکم دیا ، چیف جسٹس نےفیصلہ دیا اقلیتی ہندو برادری اپنا مندر دوبارہ تعمیر کروا سکتی ہے، پاکستانی عدلیہ بہترین ہے۔
Very proud of our SC and CJ, when our neighbouring country Courts have become hostage to hate mongers and extremists our Courts are setting up new standards of human rights enforcement.... keep it up Sir! https://t.co/ZyQV5i7MBs
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 13, 2021
اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے لکھا کہ ہمیں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان پر فخر ہے. ہمسایہ ملک کی عدالتیں نفرت پھیلانے والوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہیں۔ عدالتیں انسانی حقوق کے نفاذ کے نئے معیارات قائم کر رہی ہیں۔