حامد ناصر چٹھہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیخلاف نیب کی تحقیقات شروع

Published On 18 October,2021 01:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے حامد ناصر چٹھہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، نیب لاہور کی جانب سے ڈی جی ایکسائز کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں اہم تفصیلات مانگ لی ہیں۔

نیب لاہور نے حامد ناصر چھٹہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ۔ نیب لاہور نے حامد ناصر چٹھہ اور ان کی فیملی سے متعلق معلومات مانگ لیں۔ نیب نے محکمہ ایکسائز سے حامد ناصر چٹھہ ان کی اہلیہ بچوں کے نام پر رجسٹرڈ ریکارڈ بھی مانگا ہے کہ بتایا جائے حامد ناصر چھٹہ اور ان کی اہلیہ، بچوں کے نام کتنی پراپرٹی، دکانیں، گھر اور پلازے، گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

 

Advertisement