گلگت: (ویب ڈیسک) خنجراب میں برفانی چیتے کے عالمی دن پر ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ نے برفانی چیتے کے بچوں کی فوٹیج جاری کردی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں خنجراب نیشنل پارک کے محفوظ مقام دیہنالہ میں برفانی چیتے کے 2 بچوں کی موجودگی کے نایاب مناظر دکھائے گئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ نایاب مناظر وائلڈ لائف کے مقامی فوٹوگرافر نے کیمرے سے ریکارڈ کئے جو برفانی چیتے کے ان بچوں کو ان کی پیدائش سے دیکھتے آرہے ہیں۔ قراقرم کی حدود میں مقامی افراد نے برفانی چیتوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق معلومات بھی دی ہیں۔
It’s World Snow Leopard Day!
— WWF-Pakistan (@WWFPak) October 23, 2021
We hope you enjoy this unique footage of two snow leopard cubs found thriving in Dhee Nala, in the buffer zone of Khunjerab National Park, Gilgit-Baltistan. pic.twitter.com/F7ot15JqT7
پاکستان میں برفانی چیتے کے رہائشی مقامات 80 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر پائے جاتے ہیں۔ برفانی چیتوں کی موجودگی اونچائی پر موجود ان کی رہائشگاہوں کی بہترین ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔
ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ برفانی چیتے ماحولیاتی نظام کو توازن میں رکھنے کیلئے اہم ہیں، برفانی چیتے کے بچے اب 6 ماہ کے ہوگئے ہیں۔