31 دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ ہونگے:فرخ حبیب

Published On 24 October,2021 06:02 pm

فیصل آباد:(دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 20 ارب روپے کا 30 ملین گیلن صاف پانی پراجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں جبکہ 10 ارب روپے کا جائیکا واٹر پلان جاری ہے،31 دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ ہونگے، دس لاکھ تک علاج کرانے کی سہولت ملے گی اور حکومت اپنے کاروبار کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک فیصل آباد انڈسٹریل زون میں انڈسٹریز لگانے آرہے ہیں،ہر پارک میں ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے جبکہ بنیادی مرکز صحت کی تعمیرات پر کام کرنے جارہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو ساری زندگی کرائے کے گھروں میں رہتے تھے اب انہیں گھر بنانے کیلئے قرض دئیے جارہے ہیں،گھر بنانے کے لئے ساڑھے تین سو ارب کے قرضے دئیے جارہے ہیں،کرائے کے برابر قرض کی قسط ہوگی تاکہ متوسط طبقے پر بوجھ نہ بڑھے جبکہ عوام کیلئے صحت کارڈ جاری کیا جارہا ہے۔
 

Advertisement