کوئٹہ: (دنیا نیوز) اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بتایا گیا ہے کہ گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد نئے اسپیکر کے کاغذات جمع ہوں گے، نئے اسپیکر کے لئے میر جان محمد جمالی کا نام زیر غور ہے۔ اس سے قبل صوبے میں سیاسی بحران کے نتیجے میں وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ ان کے استعفے کو اپوزیشن کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ جام کمال نے گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مذاکرات کے بعد استعفیٰ گورنر کو پیش کیا تھا۔ ان کے استعفے کے بعد بلوچستان کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفے کے بعد بی اے پی نے تحریک بھی واپس لے لی تھی۔ اسپیکر نے رولنگ دی تھی کہ تحریک کا کوئی ایک محرک اپنی قرارداد واپس لے۔