ارکان کو غائب کرنے کی باتیں قابل مذمت ہیں: ترجمان بلوچستان حکومت

Published On 20 October,2021 05:44 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ 5 ارکان کو غائب کرنے کی باتیں قابل مذمت ہیں، مخالفین اپنی شکست دیکھ کر الزام تراشی کررہے ہیں۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دوستوں کومنانے کی کوشش کررہے تھے، پانچ اراکین کوغائب کرنے کا الزام لگایا گیا، اراکین کوغائب کرنے کے الزام کی مذمت کرتا ہوں۔ اسمبلی اراکین کا ایوان میں آنا یا نہ آنا ان کا اپنا حق ہے، کسی کوزبردستی ایوان میں جانے سے روکا نہ لایا جا سکتا ہے، ہم ناراض اراکین کے ساتھ رابطے میں تھے، کچھ ناراض اراکین مان گئے باقی بھی مان جائیں گے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے والے اپنی شکست دے کرالزامات لگا رہے ہیں۔ مقدس ایوان میں ایسے الفاظ، رویئے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

ترجمان لیاقت بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ہمارے اتحادی وزیراعلیٰ جام کمال کے ساتھ ہیں، بار ہا کہا اکثریت ہمارے ساتھ ہے آج واضح ہو گیا، ایک،آدھ دوست ناراض ہے ان کوبھی منانے کی کوشش کررہے ہیں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہمارے دوست ہمارے ساتھ ہیں، ایک ڈنرپران کوبلا کرساتھ دینے کا دعوی کیسے کر سکتے ہیں، ہم کوئی دعویٰ نہیں کر رہے، حالات سب ثابت کر رہے ہیں، پکچر کلیئر ہے،ناراض اراکین واپس آجائیں گے۔
 

Advertisement