ٹی 20 ورلڈکپ : چینی سفیر کی قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح پر مبارکباد

Published On 26 October,2021 11:26 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے لکھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، گرین شرٹس نے حیرت انگیز پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ جیت سے آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔

ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 

Advertisement